روح سلوک |
|
کرے گی پرواز روح ملکِ عدم کی جانب رہِ مدینہ نہ پا سکے گا اگر سفینہ مرے سفینے میں جاذبیت نہیں ہے کوئی نبی ﷺ کی نسبت سے پر کشش ہے اثرؔ سفینہ ٭٭٭٭ حقیقت ِ عشق جو دیدارِ طیبہ کی شائق نہیں ہیں وہ آنکھیں بصارت کے لائق نہیں ہیں بغیرِ عمل عشقِ نبوی کا دعویٰ فسانہ ہے جس میں حقائق نہیں ہیں