روح سلوک |
|
ہم آسماں والے کا پتہ پوچھتے کس سے روشن جو زمیں پر وہ ستارہ نہیں ہوتا میں اُن کے سوا نام بھی لوں اور کسی کا مجھ سے تو اثرؔ یہ بھی گوارا نہیں ہوتا ٭٭٭٭ احمق خدائے پاک کو ناراض کرنا اثرؔ آخر یہ تیرا طور کیا ہے بڑی طاقت سے ٹکّر لینے والا اگر احمق نہیں تو اور کیا ہے