روح سلوک |
|
نعت شفیع المذِنبیں کی ابتدا ہے جہاں روح الامیں کی انتہا ہے مرا اسلوب ہے مدحت سرائی مرا عنوان عشقِ مصطفی ﷺ ہے ہمیں لازم ہے ان کی پیروی بھی کہ ہم نے عشق کا دعویٰ کیا ہے محمد ﷺ رحمت اللعالمیں ہیں یہ رب العالمیں کا فیصلہ ہے زباں پر اور کچھ آئے تو کیسے کہ دل پر نقش ہی صلّے علیٰ ہے کتابِ علم و حکمت جس کو کہیے وہ اک اُمّی لقب کا معجزہ ہے بہت ہی سہل ہے مدحت سرائی کٹھن تو پیروی کا مسئلہ ہے ہے اک نسبت شہِ بطحہٰ ﷺ کی ورنہ اثرؔ اپنی حقیقت جانتا ہے