پیش نظر تقریظ پہلے مجموعہ کلام بنام کلام اثر میں شائع شدہ حضرت والا مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب دامت برکاتہم کی تقریظ ہے جسے برکت کے لئے روحِ سلوک کی زینت بنایا جا رہا ہے ۔
کلماتِ تبریک
شیخ العرب ولعجم عارف باللہ مرشدی و مولائی حضرت مولانا
شاہ حکیم محمد اختر صاحب نو راللہ مرقدہ
نوجوان شاعر جناب ’’شاہین اقبال اثرؔ‘‘ صاحب سلمہ کا کلام ماشاء اللہ نہایت اثر آفریں ہے اور ابھی ابھی ان کے لئے یہ شعر خود بخود موزوں ہوگیا ؎
اثرؔ کی آہ سحر میں یہ اثر دیکھا ہے
کہ ان کے شعر ہوئے کتنے پر اثر اختر
وہ ماشاء اللہ فطری شاعر ہیں کیونکہ اس کم عمری میں بدون ملکہ ٔ خداداد ایسے عمدہ اشعار کوئی بہ تکلف نہیں کہہ سکتا اور سب سے بڑی بات یہ ہے کہ بزرگوں کے تعلق کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے ان کی شاعری کو مجاز کی رطب ویابس، گل و بلبل کے فرسودہ قصوں، حسن و عشق کے بیہودہ حکایات سے بچالیا اور ان کا کلام الحمدللہ عشق حقیقی و تصوف و سلوک کی پاکیزہ لذتوں اور تعلیماتِ اکابر کا حامل ہے۔ اپنے بزرگوں کی تعلیمات کو انہوں