روح سلوک |
وہ خالق ہے خوشی کا جو اسے ناراض کرتا ہے وہ زندہ دل نہیں ہوتا وہ خندہ لب نہیں ہوتا کریں خود نیکیاں اور دوسروں کو بھی بنائیں نیک جو اوروں کو پلاتا ہے وہ تشنہ لب نہیں ہوتا زیارت اپنے گھر کی اب اثرؔ کو بھی عطا کر دے کروں کیا مجھ سے جب برداشت ہی یارب نہیں ہوتا ٭٭٭٭ میرے آقا ﷺ کا ہے ارشاد وصیت کے لئے موت کا دھیان ہی کافی ہے نصیحت کے لئے