روح سلوک |
|
ہے اس کے مقدر میں رحمت سے دوری جو اذنِ حضوری کا طالب نہیں ہے فدا قلب جاں ہیں درِ شاہ دیں ﷺ پر بظاہر مدینے میں قالب نہیں ہے ٭٭٭٭ یہ بات کس سے ڈھکی چھپی ہے یہ بات کس پر عیاں نہیں ہے غلامیِ مصطفی ﷺ سے بڑھ کر سعادتِ انس وجاں نہیں ہے میں عشق کا دم بھروں تو کیسے نبی کی مدحت کروں تو کیسے لکھوں تو ایسا قلم نہیں ہے کہوں تو ایسی زباں نہیں ہے