روح سلوک |
|
نعت پہلے عمل میں ان کی اثرؔ پیروی کرو پھر اس کے بعد دعویٰ ٔ عشقِ نبی ﷺ کرو چھٹ جائے کیوں نہ دہر سے بدعت کی تیرگی آقا ﷺ کی سنتوں کی اگر روشنی کرو سرکار ﷺ کی دعائوں کے طالب ہو تم اگر سرکار ﷺ کی ادائوں سے مت بے رخی کرو اللہ کے غضب کو پکارو نہ دوستو دشمن سے اس کے تم نہ کبھی دوستی کرو اچھا نہیں ہے شعائرِ اسلام سے مذاق دنیا سے کھیلو دین سے مت دل لگی کرو وقت آگیا ہے عشق پہ پھر امتحان کا اب خوں سے آبیاریِ باغِ نبی ﷺ کرو کل پر نہ ٹالو نیک ارادوں کو تم کبھی کرنا ہے جو بھی کام اثرؔ آج ہی کرو