روح سلوک |
|
نعت جب آسمان مدح سرائے رسول ﷺ ہے پھر کہکشاں تو آپ کے پیروں کی دُھول ہے بخشش کرے گا سب کی نبیﷺ کے طفیل سے اس میں جرح نہیں یہ خدا کا اصول ہے جو مصطفیٰ ﷺ بغیر ہی طالب خدا کے ہیں سن لیں وہ کان کھول کر یہ ان کی بھول ہے اُس در کی رفعتوں کو کوئی کیا بیاں کرے جس در پہ جبرئیلِ امیں کا نزول ہے جو عشقِ شاہِ دیں ﷺ میں گزر جائیں جان سے دراصل زندگی کا اُنہی کو حصول ہے پوچھا کسی نے مجھ سے مرا مشغلہ اگر فوراََ دیا جواب کہ مدحِ رسول ﷺ ہے