حکمراں ایسے دیئے جو ملک سے مخلص نہ تھے
رہنما بن کر جنہوں نے قوم کو دھوکہ دیا
کارنامہ یہ فقط دینی مدارس ہی کا ہے
جن کے پروانوں نے اپنی جاں کانذرانہ دیا
بند باندھا مغربی تہذیب کے سیلاب پر
آبشارِ نورِ ایماں فکر پر برسا دیا
جنگِ آزادی سے لے کر تا محاذِ کارگل
دشمنانِ دین و ملت کو سبق سکھلا دیا
دیکھا دنیا نے تماشا روس کی رسوائی کا
چند لاکھ افغانیوں نے جب اسے بکھرا دیا
اب کھٹکتا ہے وہی آنکھوں میں تنکے کی طرح
محوِ حیرت ہے کہ کیسے جل اٹھا ٹوٹا دیا
جو مثالِ اہلِ حق روشن ہو طوفانوں کے بیچ
کوئی دکھلائے تو بزمِ دہر میں ایسا دیا
گو اثرؔ اس باب میں تھی حاجتِ بحثِ طویل
مختصر الفاظ میں ناچیز نے سمجھا دیا