بیٹیاں جو کہ پھرتی ہیں یوں بے نقاب
سر پہ ماں باپ کے بھی ہے اس کے عذاب
کیوں نہ تم نے دیا ان کو درسِ حجاب
روزِ محشر یہ پوچھے گا ان سے خدا
مائوں بہنوں سے ہے یہ میری التجا
خود کو پردے میں رکھیں برائے خدا
یہ جو کالج کی مخلوط تعلیم ہے
درحقیقت یہ محتاجِ ترمیم ہے
یہ خلافِ تقاضائے تکریم ہے
غیر محرم کا ہو آمنا سامنا
مائوں بہنوں سے ہے یہ میری التجا
خود کو پردے میں رکھیں برائے خدا
جس میں پھنس کر ہمارا برا حال ہے
درحقیقت یہی مغربی جال ہے
جس سے غیرت مسلماں کی پامال ہے
کھیل سارا ہے یہ سوچا سمجھا ہوا
مائوں بہنوں سے ہے یہ میری التجا
خود کو پردے میں رکھیں برائے خدا