روح سلوک |
|
غریب اصل وہی ہے بہ اعتبار مآل کہ جسکی منزل مقصود مال ہو جائے رہِ جنوں میں قدم رکھ دیا اثرؔ نے بھی خدانخواستہ کیوں اعتدال ہوجائے سنت کی روشنی سنت کی روشنی کو کیا ہم نے فراموش اور اپنے لئے فسق کا اندھیر لیا ہے ہم لوگ ہوئے اسوئہ حسنہ سے بہت دور جب ہی ہمیں آفات نے یوں گھیر لیا ہے جب آئے بڑی مونچھ منڈی داڑھیوں والے سرکار ﷺ نے اس سمت سے رخ پھیر لیا ہے