روح سلوک |
|
وقت ٹی وی بنا پاس ہوتا نہیں دور سر سے یہ خنّاس ہوتا نہیں تجھ کو غفلت کا احساس ہوتا نہیں کہیں ایسا نہ ہو پھٹ پڑے آسماں آج کے نوجواں سن لے میری فغاں میں نے مانا کہ گانوں میں بھی ہے کشش عاشقی کے فسانوں میں بھی ہے کشش پر بتا کچھ اذانوں میں بھی ہے کشش تجھ کو آواز دیتا ہے رب جہاں آج کے نوجواں سن لے میری فغاں تجھ کو شاید کہ یہ بات معلوم ہے ٹخنے ڈھکنا شریعت میں مذموم ہے نظرِ رحمت سے وہ شخص محروم ہے جس کے ٹخنے رہیں پائنچوں سے نہاں آج کے نوجواں سن لے میری فغاں