تجزیہ
کالج و اسکول نے اہلِ وطن کو کیا دیا
جنسی میلانات کے طوفان کو رستہ دیا
نفرتوں کے بیج بوئے بغض کو پھیلا دیا
غیر کا کلچر کلاشنکوف کا توشہ دیا
درسگاہوں میں سیاست کا ہوا بازار گرم
نونہالانِ وطن کو راہزن ٹھہرا دیا
بچ رہے تھے جو برائی کے اندھیروں سے انہیں
کام سے بدظن کیا اور کھیل میں الجھا دیا
میڈیا پر بھی رہے قابض اسی طبقے کے لوگ
ایسی عریانی کہ گھر کو سینما بنوا دیا
مائوں بہنوں کے سروں سے چادریں تک کھینچ لیں
بنت حوا کو ترقی کا فریب ایسا دیا
کر دکھایا خوشنما آزادیٔ نسواں کا خواب
چار دیواری سے یوں اسٹیج پر پہنچا دیا