روح سلوک |
|
نعت اگر رخ مدینے کی جانب نہیں ہے تو اٹھنا قدم کا مناسب نہیں ہے ہے جتنی کشش راہِ طیبہ میں لوگو کوئی راستہ اتنا جاذب نہیں ہے تعجب ہے مرغوب تجھ کو ہے جنت مگر راہِ سنت کا راغب نہیں ہے وہ سچی اطاعت کرے شاہِ دیں ﷺ کی جو الفت کے دعوے میں کاذب نہیں ہے مگر ان کی احسان مندی تو ہے فرض یہ مانا کہ مدحت تو واجب نہیں ہے غلامانِ دنیا سے مغلوب ہوگا اگر عشقِ سرکار ﷺ غالب نہیں ہے نہیں مستحقِ حساباََ یسیرا جو اپنے عمل کا محاسب نہیں ہے