روح سلوک |
|
لغت تعبیر سے عاجز نظر آتی ہے مجھ کو مقامِ حضرتِ اقدس بتانا چاہتا ہوں حکایت عشقِ لیلیٰ کی سنی ہوگی سبھی نے کرامت عشقِ مولیٰ کی دکھانا چاہتا ہوں اثرؔ حسنِ بتاں سے بے نیازی اس لئے ہے کسی جانِ ادا کے ناز اٹھانا چاہتا ہوں ٭٭٭٭ رزلٹ آنے سے پہلے اثرؔ احمق ہے ایسا طالبِ علم جو شاداں ہو رزلٹ آنے سے پہلے کوئی پھر کس طرح خوشیاں منائے جنازہ قبر میں جانے سے پہلے