روح سلوک |
|
تباہیِ مسلم میں کیا بتائوں دوستو عالم میں چار سُو یوں ہی نہیں تباہیٔ مسلم کی دھوم ہے مسجد میں ایک صف بھی مکمل نہیں مگر بازار جاکے دیکھئے کتنا ہجوم ہے روزہ نماز ذکر و تلاوت نہیں مگر ’’ٹی وی‘‘ ہے ’’وی سی آر‘‘ ہے گانا ہے فلم ہے اس دور میں بھی امتِ مسلم کا یہ وجود سچ پوچھئے تو ربِّ محمد ﷺ کا حلم ہے