روح سلوک |
|
علمِ عالمگیر جس کو ان کا قرب حاصل ہوگیا جیتے جی جنت میں داخل ہوگیا درحقیقت وہ کسی قابل نہیں اپنی نظروں میں جو قابل ہوگیا میں بہادر مان جائوں گا تجھے نفس کا جس دن تُو قاتل ہوگیا دارِ فانی میں بھلا رکھا ہے کیا کس لئے عقبیٰ سے غافل ہوگیا علم اُس عالم کا عالمگیر ہے شیخ کے آگے جو جاہل ہوگیا مجھ پہ اپنی اصلیت کھل جائے گی آئینہ جس دن مقابل ہوگیا