روح سلوک |
|
داڑھی رکھنا یہ مانا ہے مشکل مگر روزِ محشر یہ آقا ﷺ نے پوچھا اگر میری صورت میں کیا نقص آیا نظر کیا کہے گا جواباً بتا تُو وہاں آج کے نوجواں سن لے میری فغاں تُو جو حیلہ بناتا ہے حالات کا میں تو قائل نہیں ان خیالات کا تجھ کو شاید کہ ہے علم اس بات کا اہلِ دل خود بناتے ہیں اپنا جہاں آج کے نوجواں سن لے میری فغاں کرتا دنیا کی ہر بات میں پہل ہے دین کی بات آئے تو نا اہل ہے کارِ دنیا ترے واسطے سہل ہے اتباعِ شریعت ہے بارِ گراں آج کے نوجواں سن لے میری فغاں