روح سلوک |
|
اہلِ تقویٰ کی طرف کیوں نہ ہو ابلیس کا رخ چور تو آتا نہیں مفلس و نادار کے پاس نا خدائے رہِ مولیٰ سے اگر ہو دوری کشتیِ تقویٰ چلی آتی ہے منجدھار کے پاس خانۂ دل سے اثرؔ غیر کے ملبے کو ہٹا گندگی اچھی نہیں لگتی ہے گھر بار کے پاس ٭٭٭٭ سربلندی روح کی قسمت میں خوشحالی نہیں قلب گر اغیار سے خالی نہیں سر بلندی روح کو مطلوب ہے نفس کو منظور پامالی نہیں