روح سلوک |
|
اُن نگاہوں کا صدقہ ہے مسرور ہوں اور کہنے پہ یہ بات مجبور ہوں اب بھی زندہ ہے حضرت مجدد کا فن ہے کراچی میں بھی ایک تھانہ بھون شاہِ امدادؒ سی رحم کی شان ہے حضرتِ پھولپوریؒ کا فیضان ہے حضرتِ تھانویؒ کا مہکتا چمن ہے کراچی میں بھی ایک تھانہ بھون جب بھی آئوں کراچی تو بے ساختہ یاد آتی ہے تھانہ بھون کی فضا حضرتِ شاہِ ابرار کا ہے سخن ہے کراچی میں بھی ایک تھانہ بھون جن کو ادراکِ حسنِ شریعت نہیں جو یہ کہتے ہیں زندہ طریقت نہیں اے اثرؔ دے جواب ان کو دنداں شکن ہے کراچی میں بھی ایک تھانہ بھون