روح سلوک |
سو فیصد وفاداری بڑے محسن سے غداری کرے گا اگر اغیار سے یاری کرے گا یہاں بندوں کی پردہ پوشی کر لیں خدا محشر میں ستاری کرے گا کھلی ہے جس پہ دنیا کی حقیقت وہی عقبیٰ کی تیاری کرے گا نہ ہوگا بند تیرا فقر ہرگز اگر اظہار ناداری کرے گا وہ جس کے دل میں عشقِ حق سمائے وہ اپنی جان بھی واری کرے گا سبھی اس دوست کو ترجیح دیں گے جو سو فیصد وفاداری کرے گا اسی دل کو ملے گا دردِ دل بھی جو اہلِ دل کی دلداری کرے گا