وہ گھر میں ہو تو بیوی و بچوں میں رحمدل
غصے میں اور مزاح میں دونوں میں معتدل
گھر پر خدا کے دین کی باتیں بتائے وہ
بچوں کو نیک اور نمازی بنائے وہ
گر کوئی اس کی بات کو مانے نہ پیار سے
بیشک پھر اس کو حق ہے کہ منوائے مار سے
اور دوسرا وہ شخص جوانی میں جو کرے
اللہ کی عبادت اور اللہ سے ڈرے
مغلوب ہو نہ جائے تقاضائے نفس سے
ہر قسم کے مجاہدے کروائے نفس سے
اپنی جوانی اپنے خدا پر فدا کرے
اور اس طرح جوانی کا وہ حق ادا کرے
اور تیسرا وہ شخص کہ مسجد میں جس کا دل
اٹکا رہے نماز کی چاہت میں مستقل
مسجد سے آئے اور ہو جانے کا پھر خیال
مسجد سے اس کو ربط ہو اس درجہ باکمال