گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
کرے گا اللہ تعالیٰ اُسے ایمان کی حلاوت عطا کرے گا۔ مختصر جائزہ: خواب کے سلسلے میں جو آداب بیان ہوئے۔ اُن کی مختصر تفصیل یہ ہے کہ انسان اچھے خوابوں کو پسند کرے اور اُس سے خوش ہو۔ اللہ کا شکر ادا کرے۔ اور جو بڑے لوگ ہیں وہ چھوٹوں سے خواب معلوم کریں۔ مسجد میں خواب معلوم کریں۔ مسجد میں خواب سُنیں۔ تعبیر بیان کرتے ہوئے دعا کریں۔ خواب دیکھنے والا کسی نیک بندے سے خواب کی تعبیر پوچھے ہرنیک آدمی بھی تعبیر نہیں دے سکتا۔ یہ فن بھی اللہ اپنے کچھ مخصوص لوگوں کو عطا فرماتے ہیں۔ اور خواب صرف نیک لوگوں سے اور محبت کرنے والوں سے بیان کریں۔ اور بُرے خواب کے اوپر اَعُوْذُبِاللّٰہِ مِنَ الشَیْطٰنِ الرَّجِیْمِ پڑھیں۔ اُٹھ کر نماز پڑھیںاور بُرے خواب کا کسی سے تذکرہ نہ کریں۔ ایک اور بات بھی ہے کہ جو بندہ سنت کے مطابق دائیں کروٹ سوتا ہے اُس کو بُرے خواب نہیں آتے، اور جو بائیں کروٹ خلافِ سنت سوتا ہے اُس کو خواب بھی بُرے آتے ہیں۔ اگر ہم دائیں کروٹ سوئیں گے تو اللہ تعالیٰ ہمیں بُرے خوابوں سے بچائیں گے۔ وَآخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ.