گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
سال رہا ویسے تو نبیﷺ شروع سے نبی ہیں لیکن نبوت کا اظہار 40 سال کی عمر میں کیا۔ 63 سال میں پردہ فرمالیا تو 23 سال کا عرصہ نبوت کا عرصہ کہلایا اور اظہار نبوت سے پہلے 6 ماہ کا عرصہ اچھے اور سچے خوابوں کا رہا۔ تو 23 کو اگر 2 پر Multiply کرلیں46 ہوجائے گا۔ ایک سال میں بارہ مہینے ہوتے ہیں اور نبوت کے سال 23ہیں، ان کو چھ چھ ماہ کر لیا جائےتو 46 چھ ماہ بنتے ہیں، اس لیے علماء نے کہا کہ خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے۔ اور نبوت سے قبل چھ ماہ نبی کریمﷺ کو سچے خواب آیا کرتے تھے۔ علماء نے فرمایا ہے کہ شاید اس کا مطلب یہ ہو باقی اللہ بہتر جانتے ہیں۔اور بعض علماء نے کہا ہے کہ اس کی مراد اللہ اور اس کے رسولﷺہی بہتر جانتے ہیں ہمیں معلوم نہیں۔ (فتح الباری جلد12صفحہ364) اچھے خواب بشارت ہیں: حضرت عبادہ بن ثابتh سے روایت ہے کہ انہوں نے آپﷺ سے پوچھا کہ یہ جو اللہ نے قرآن مجید میں فرمایا: لَھُمُ الْبُشْرٰی فِیْ الْحَیٰوۃِ الدُّنْیَا ’’ان کے لیے دنیا کی زندگی میں بشارت ہے‘‘۔ اس کا کیا مطلب ہے؟ آپﷺ نے فرمایا کہ یہ وہ اچھے خواب ہیں جن کو مومن دیکھتا ہے یا اسے دکھادیا جاتا ہے۔ (ابن ماجہ صفحہ278) بعض اوقات خود اچھا خواب دیکھ لیتا ہے اور اُسے تسلی مل جاتی ہے، بعض اوقات کوئی اور اچھا نیک آدمی اُس کے بارے میں دیکھ لیتا ہے تو خواب مؤمن مرد اور مؤمن عورت دونوں کے حق میں بشارت ہے۔