گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
سے نبیu نے پسند نہیں فرمایا۔ (سیرۃ خیرالعباد، جلد7صفحہ337) عبداللہ بن عباسi فرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺ جانور کی سات چیزوں کو مکروہ سمجھتے تھے اور انہیں استعمال نہیں کرتے تھے: 1۔ پِتّہ 2۔مثانہ 3۔ شرمگاہ 4۔ غدود 5۔ خون 6۔ خصیے 7۔ فرج مادہ(مادہ کی شرم گاہ) (سیرت الشامی جلد7صفحہ 338) تو یہ چیزیں ایسی ہیں جو نبیuنہیں کھاتے تھے اور دوسروں کو بھی منع فرماتے تھے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں حضورِ پاکﷺ کی ایک ایک سنت پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین ۔ ہمارے کرنے کا کام: کھانا تو ہم روز کھاتےہیں، پکاتے ہیں۔ ہم مچھلی پکائیں تو اتباع سنت کی نیت سکتے ہیں۔ گائے کا گوشت پکائیں تو نیت کرسکتے ہیں۔ مرغی کا گوشت پکائیں تو کرسکتے ہیں۔ ہم جب نبیu کے طریقوں کے مطابق یہی کھانا بنا لیں گے تو یہ ہمارے لیے سنت بن جائے گا، اور نبیu کی محبت کا ذریعہ بھی بن جائے گا، اور اتباعِ سنت کا ثواب الگ ملے گا۔ اب مرغی کھانا جیسے سنت ہے اگر کوئی آدمی مرغی منگوائے تو سنت کی بھی نیت کرلے۔ بہرحال یہ دیسی مرغی کی