گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
جو بھی عید کی خریداری کرنی ہے، کچھ بھی معمولات ہیں، ہم شعبان میں نمٹائیں، رمضان میں بازاروں کے چکر نہ لگائیں۔ رمضان کا احترام کریں۔ رمضان کو اچھے سے اچھا گزارلیں۔ اللہ کی رحمتیں ہمارے ساتھ ہوں گی۔ رمضان کے بارے میں ایک بات کرکے بات مکمل کرتا ہوں۔ احادیث سے ثابت ہوتا ہے کہ سحری اور افطاری کے وقت یعنی مغرب کی اذان سے دس پندرہ منٹ پہلے سمجھ لیجیےاور فجر کی اذان سے پہلے دس پندرہ منٹ کا جو وقت ہوتا ہے تو ہم ان دونوں اوقات میں اللہ تعالیٰ سے دعائیں مانگیں۔ افطاری کے وقت سموسے، دہی بھلوں میں اپنا وقت ضائع نہ رکھیں۔ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے میرے بندو! تم مانگو گے میں دوں گا۔ سارا دن تم نے مزدوری کی روزہ رکھا اب تم جو مانگو گے میں عطا کروں گا۔ تو اس موقع پر ہم اللہ تعالیٰ سے اچھے مستقبل کو مانگیں، قیامت کے دن کی آسانیاں مانگیں، نبیd کی محبت مانگیں، آخرت کی بہترین نعمتوں کا سوال کریں، پھر دیکھیں کہ عید کے بعد ساری نعمتیں آپ کو مل جائیں گی۔ اللہ تعالیٰ سے دعاہے اللہ تعالیٰ ہمیں نبیd کی ایک ایک سنت کو شوق اور محبت سے عمل میں لانے کی توفیق عطا فرمائے اور قیامت کے دن نبیd کے جھنڈے تلے جمع فرمائے۔ اپنے عرش کا سایہ عطا فرمائے۔ آمین وَآخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ