گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
امورِ فطرت: حضرت ابوہریرہh سے روایت ہے کہ آپﷺ نے ارشاد فرمایا کہ پانچ امور فطرت میں سے ہیں: (1) ختنہ کرنا (2) زیر ناف بال صاف کرنا (3) بغل کے بال اُکھاڑنا (4)ناخن کاٹنا (5)مونچھیں تراشنا۔ (بخاری جلد2صفحہ875) یہ تو بخاری شریف کی روایت تھی۔ ایک روایت ہے ترمذی شریف کی اور مسلم شریف میں بھی یہ موجود ہے۔ اس میں نبیd نے ارشادات فرمایا کہ 10 چیزیں امورِ فطرت ہیں۔ (1)مونچھیں تراشنا (2)ڈاڑھی کو لمبا کرنا (3)مسواک کرنا (4)ناک صاف کرنا (5)ناخن تراشنا (6)جوڑوں کو صاف رکھنا (7)ناک کے بال صاف کرنا (8) زیر ناف بالوں کو صاف کرنا (9) انتقاص الماء (یعنی پانی سے استنجاء کرنا) (10) کلی کرنا (مسلم جلد1صفحہ139،ترمذی صفحہ100)