گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
انتظار کریں۔چھٹی بات: بڑوں کو چاہیے کہ حتی الامکان اپنا کام خود کریں۔ساتویں بات: سامان والے کو اپنا بوجھ خود اُٹھانا چاہیے۔آٹھویں بات: کہ کمزور کی مدد کرنی چاہیے۔نویں بات: بڑوں سے علمی سوال کرنے میں جھجکنا نہیں چاہیے اور نبی کریمﷺ کا عام طور پر تہبند، لنگی کا معمول تھا اور انہوں نے خرید لی شلوار، تو حضرت ابوہریرہh نے پوچھ لیا کہ اے اللہ کے نبی! آپ نے شلوار کیوں خریدی؟ تو علمی سوال پوچھنے میں علم کے حصول کے لیے، ادب کے دائرے میں رہتے ہوئے، اچھے طریقے سے پوچھنے میں جھجکنا نہیں چاہیے۔دسویں بات: حسبِ موقع نصیحت سے گریز نہیں کرنا چاہیے جیسے حضرت ابوہریرہh نے سوال پوچھا تو نبی کریمﷺ اگر صاف اتنا فرمادیتے کہ بھئی! پہننے کے لیے لی ہے تو بات تویہی تھی اور ٹھیک تھی لیکن بات کو تفصیل سے سمجھایا کہ مجھے اللہ نے دن میں، رات میں، سفر