گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
رکھتے ہو؟ تو کہا کہ موسیٰd کو فرعون سے اسی دن نجات ملی تھی اس لیے شکرانہ کے طور پر رکھتے ہیں۔ نبیd نے فرمایا کہ یہ ہمارے لیے تم سے زیادہ بہتر ہے۔ (مفہوم عرض کررہا ہوں) لیکن صحابہj کو کیا کہا کہ دیکھو10 کا تو رکھنا روزہ مگر ساتھ میں یا تو9 کو جوڑنا یا 11 کو جوڑلینا تاکہ ان یہودیوں سے مشابہت نہ ہو۔تیسری مثال: اسی طرح انسان روزہ رکھتا ہے تو آقاdنے مسلمانوں کو حکم دیا کہ دیکھو! تم سحری کھایا کرو کیونکہ بعض اہلِ کتاب ایسے ہیں جو روزہ تو رکھتے ہیں مگر سحری نہیں کھاتے، تو تم سحری کھاؤ تاکہ یہود سے مخالفت ہوجائے۔ اور افطاری میں جلدی کرنا جیسے ہی ٹائم پورا ہوجائے تو اس کے بعد جلدی کرنا دیر نہ کرنا تا کہ مشرکین سے مشابہت نہ ہوجائے۔ اذان کا ٹائم ہوگیا وقت داخل ہوگیا، اطمینان ہوگیا کہ وقت داخل ہوگیا ہےتو اب افطاری کرنے میں تاخیر نہ کرو کہ افطاری میں تاخیر کرنا مشرکین سے مشابہت ہے۔چوتھی مثال: اسی طرح طلوعِ آفتاب کے وقت، زوال کے وقت اور غروبِ آفتاب کے وقت عبادت کو منع فرمایا گیا۔ بھئی! اللہ تو اللہ ہے، بندہ بندہ ہی ہے، ان تین اوقات میں بھی ان کے علاوہ بھی لیکن کہا کہ اس وقت بعض قومیں سورج کی عبادت کرتی ہیں تو ایسا نہ ہوکہ اُن کے ساتھ مشابہت ہوجائے۔ اب انسان کا دل تو نہیں کررہا وہ تو اللہ کی عبادت کررہا ہے، اللہ کو سجدہ کررہا ہے، وہ سورج کو تو نہیں کررہا لیکن مشابہتِ ظاہری سے بھی آقاd نے منع فرمایا۔