گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
لے۔ ان سے ملنے پاکستان سے بھی لوگ آتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بنگلہ دیش کے ایک بزرگ نورالحسن دامت برکاتہم ان کو 88 مرتبہ نبیd کی زیارت ہوچکی ہے۔ ابھی سفر حج پر تھے تو نبیd کی زیارت ہوئی اٹھاسیویں مرتبہ۔ تو آخری مرتبہ جب زیارت ہوئی تو نبیd نے فرمایا کہ میرے امتی جو میری مسجد میں آکر یہاں تصویریں بناتے ہیں، میرے دل کو دکھاتے ہیں، مجھے غمگین کردیتے ہیں مجھے تکلیف پہنچاتے ہیں۔خوب غور کریں : خواب میں یہ بات نبیd نے بتائی۔ تو وہاں کس چیز سے تصویریں بناتے ہیں؟ موبائل ہی ہوتا ہے، ویڈیو کیمرہ ہی ہوتے ہیں، ڈیجیٹل کیمرہ ہی ہوتے ہیں۔ ہمیں کیا ضرورت ہے موبائل فون پر تصویریں بنانے کی؟ اور بنانی ہی ہیں تو پہاڑوں کی بنالیں، درختوں کی بنالیں، اللہ کے گھر کی بنالیں، کسی ایسی چیز کی بنالیں کہ جس میں جاندار کی تصویر نہ ہو۔ ہم خود اپنا جان مال پیسہ خرچ کرکے اپنے گھروں سے کیوں اللہ کی رحمت کو دور کرتے ہیں، پھر کہتےہیں جی کہ دل کے اندر پریشانیاں ہی پریشانیاں ہیں۔ رحمت کو تو ہم نے خود روک رکھا ہے۔ اللہ کے نبیﷺ تو رحمت للعالمین تھے۔ بی بی عائشہk نے جو چادر خریدی، تصویروں والی تو وہ بھی تو گھر کے اندر نہیں آئے۔ اور فرشتوں کے بارے میں آپﷺ کی روایات بھی ثابت ہیں۔ یقیناً خواب کو خواب کے درجے میں رکھا جائے گا۔ یہ بخاری یا مسلم کا درجہ تو نہیں رکھتا، لیکن بہرحال نبیd کی خواب میں زیارت ہونا بڑی نعمت کی بات ہے اور کوئی آدمی نبیd کی طرف نسبت کرکے جھوٹ اپنی طرف سے کیسے منسوب کرسکتا ہے؟ اور جب کہ وہ متقی اور نیک بھی ہو، اس کے چہرے سے ظاہر ہوتا ہو اور اس کا تقوٰی نور اس کے چہرے سے بھی ظاہر ہوتا ہو۔ تو بھئی! ہم تصویروں سے توبہ کرلیں۔ اپنے گھر سے تصویروں کو نکال دیں، پھر دیکھیں