گلدستہ سنت جلد نمبر 2 |
|
غربت) ہے۔ اور کچھ کہتے ہیں کہ تعلیم کی کمی ہے۔ تو فقر اور افلاس کی اگر بات کی جائے تو دنیا کے وہ ممالک جہاں بے شمار وسائل ہیں تو وہاں تو جرائم نہیں ہونے چاہییں تھے، وہاں جرائم اس سے بھی زیادہ ہوتے ہیں۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ جی تعلیم کی کمی کی وجہ سے جرائم ہوتے ہیں، تو تعلیم یافتہ ممالک جہاں %100 یافتہ لوگ ہیں، جرائم وہاں بھی ہوتے ہیں۔ کچھ بے چارے کہتے ہیں کہ پردہ ترقی کے اندر رُکاوٹ ہے۔ ایک اسی طرح کا آدمی حضرت مولانا اشرف علی تھانویm کے پاس آیا کہنے لگا: حضرت! یہ جو مسلمان پردہ کرتے ہیں، اس لیے ان کی ترقی نہیں ہوتی۔ تو حضرت نے جواب دیا کہ دنیا میں جتنی بھی بے پردہ قومیں ہیں، کیا ساری ترقی یافتہ ہوگئی ہیں؟ تو وہ چپ ہوگیا۔ تو اصل چیز کیا ہے؟ نبیd کی زندگی پر عمل کرنا۔ جب ہم نبیd کے طور طریقوں کو سیکھیں گے، اپنائیں گے تو حقوق کی ادائیگی میں ہمیں آسانی ملے گی۔ اور ایک ایک چیز کو جو ہم نبیd کے طریقہ پر اپنائیں گے تو ہماری زندگی پر امن ہوجائے گی اور ہمارا دل پُرسکون ہوجائے گا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں نبیd کی سچی محبت عطا فرمائے، اُسوہ حسنہ پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین وَآخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُلِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ.