تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
مغفرت کی دعا فرما دیجیے، اس پر آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر یہی دعا فرمائی کہ اے اللہ! حلق کرنے والوں کی مغفرت فرما دیجیے، حاضرین نے عرض کیا کہ قصر کرنے والوں کے لیے بھی مغفرت کی دعا فرما دیجیے، پھر بھی آں حضرت ﷺنے یہی دعا فرمائی کہ اے اللہ! حلق کرنے والوں کی مغفرت فرما دیجیے، حاضرین نے عرض کیا کہ قصر کرنے والوں کے لیے بھی مغفرت کی دعا فرما دیجیے تو آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قصر کرنے والوں کی بھی مغفرت فرما دیجیے۔وعن يحييٰ بن الحصين عن جدتها رضي الله عنها أنها سمعت النبي صلي الله عليه وسلم في حجة الوداع دعا للمحلقين ثلاثًا وللمقصرين مرة . رواه مسلم (47) ترجمہ:ابن الحصین اپنی دادی سےنقل کرتے ہیں کہ انہوں نے حضرت نبی کریم ﷺکو حجۃ الوداع میں حلق کرنے والوں کیلیے تین مرتبہ دعا فرماتے ہوئے سنا اور قصر کرنے والوں کے لیے ایک مرتبہ۔وأخرج البزار عن عبدالله بن عمر رضي الله عنهما في حديث طويل في قصة رجل من الأنصار ورجل من بني ثقيف «وأما حلاقك رأسك فلك بكل شعرة حلقتها حسنة، وتمحى عنك ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(47)صحيح مسلم رقم (١٣٠٣) كتاب الحج، باب تفضيل الحلق علي التقصير