تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
ترجمہ:حضرت جابررضى الله عنہ فرماتے ہیں کہ ایک اعرابی نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں آیا اور مسلمان ہوگیا پھر وہ دوسرے دن آیا بخار کی حالت میں اور کہنے لگا کہ میری بیعت توڑ دیجئے اس نے تین مرتبہ اصرار کرکے کہا نبی اکرم ﷺ نے بیعت توڑنے سے اس کو منع فرمایا (اسکے نہ ماننے پر ) ارشاد فرمایا کہ مدینہ بھٹی کی طرح ہےیہ برے کو نکال دیتا ہے اور اچھے کو خالص کردیتاہے یعنی نکھار دیتاہے۔وفي روایة له: (( ألا إن المدینة کالکیر تخرج الخبیث ، لا تقومالساعة حتی تنفی المدینة شرارها کما ینفی الکیر خبث الحدید )) (صحیح مسلم کتاب الحج (باب رقم ۱۳۸۱) ترجمہ: ایک روایت میں ہے کہ خبردار ! مدینہ بھٹی کی طرح ہے جو خبیث کو نکال دیتاہے، قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک مدینہ برے آدمی کو نہ نکال دے جس طرح بھٹی لو ہے کے زنگ (میل کچیل) کو ختم کردیتی ہے۔وعن زید بن ثابت رضى الله عنه یقول : لما خرج النبی ﷺ إلی أحد رجع ناس من أصحابه فقالت فرقة نقتلهم وقالت فرقة لا نقتلهم فنزلت : فَمَا لَكُمْ فِي الْمُنَافِقِينَ فِئَتَيْنِ الآیة․ وقال النبی ﷺ إنها تنفی الرجال کما تنفی النار خبث الحدید ․ صحيح بخاري کتاب فضائل المدینة (باب المدینةتنفی الخبث رقم ۱۸۸۴) ترجمہ:حضرت زید بن ثابت رضى الله عنہ فرماتے ہیں جب نبی اکرم ﷺ غزوہٴ احد کے موقع پر مدینہ سے باہر نکلے تو کچھ لوگ (منافقین) واپس آگئے ، اس پر