تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
عن أنس بن مالك رضى الله عنه عن النبيﷺ أنه قال : (( من صلی في مسجدي أربعین صلاة لا یفوته صلاة کتبت له براءۃ من النار، ونجاة من العذاب وبریء من النفاق))․ (رواہ الإمام أحمد فی مسندہ (ج۳ص۱۵۵) والطبرانی فی الأوسط (ج ۵ /ص۳۲۵) وذکرہ الہیثمی فی مجمع الزوائد (ج ۴ /ص۸) وقال بعد ما عزاہ لأحمد والطبرانی : رجالہ ثقات ) ترجمہ: حضرت انس بن مالک رضى الله عنہ رسول اللہ ﷺ سے نقل کرتے ہیں کہ جو شخص میری اس مسجد میں چالیس نمازیں اس طرح ادا کرے کہ درمیان میں اسکی کوئی نماز نہ چھوٹے تو اس کے لئے دوزخ سے براء ت، اور عذاب سے نجات ، اور نفاق سے براء ت لکھ دی جائیگی۔ اس حديث كے سارے راوى ثقہ ہیں اور نبيط بن عمر کو بھی ابن حبان نے ثقات (ثقہ راویوں) ميں شمار كيا ہے مدينہ منوره كے ایک بڑے عالم مدرس مسجد نبوی شریف شیخ عطیہ سالم رحمۃاللہ علیہ نے تتمۂ اضواءالبیان میں (ج۸/۵۶۲ ) میں لکھا ہے کہ نبیط بن عمر کو ثقہ قرار دینے میں ابن حبان اور منذری اور ہیثمی اور ابن حجر رحمۃ اللہ علیہم نٍے اتفاق کیاہے یعنی ان سب نے نبیط کو ثقہ مانا ہے اور ائمہ حدیث میں سے کسی نے اسکو ضعیف قرار نہیں دیا ۔ تشریح:حدیث بالا میں مسجد نبوی شریف میں لگاتار ۴۰ نماز پڑھنے والے کے لئے تین فضلتیں بیان فرمائیں ہیں۔ ۱۔اس کے لئے جہنم سے براء ت لکھ دی جاتی ہے۔ ۲۔اس کے لئے عذاب سے نجات لکھ دی جاتی ہے۔