تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
وأحبها نبي الرحمة والهدى ودعا لها ضعفي ما دعا خليل الله إبراهيم عليه السلام لمكة وحرمها كما حرم إبراهيم عليه السلام مكة وعلى آله الطيبين الطاهرين وعلى أصحابه البررة الكرام من المهاجرين والأنصار ومن تبعهم بإحسان إلى يوم المعاد. أمابعد بندہ نے بفضل اللہ تعالی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مبارک شہر مدینہ منورہ کے فضائل قرآن کریم اور احادیث شریفہ سے جمع کئے ہیں یہ بندہ کے لئے بڑی سعادت کی بات ہے کہ اللہ تعالی کے سب سے زیادہ حبیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک شہر میں قیام نصیب فرمادیا اور اس مبارک شہر میں بندہ کو اور بندہ کے اہل عیال کو آباد فرمایا اور اس مبارک شہر کے فضائل لکھنے کی توفیق عطا فرمائیفالحمد للہ کما ینبغی لجلال وجهه وعظیم سلطانه ۔ ویسے تو مدینہ منورہ کےٍ فضائل پر بہت سی کتابیں لکھی گئی ہیں لیکن اس کتاب کی خصوصیت یہ ہے کہ اسمیں ایک باب مستقلا ایسا ہے کہ جس میں قرآن کریم سے مستنبط کرکے مدینہ منورہ کے فضائل جمع کئے ہیں اور دوسرے باب میں صحیح ٲحادیث شریفہ سے فضائل جمع کئے ہیں اللہ تعالی سےوالہانہ دعا ہے کہ اس متواضع کوشش کو قبول فرماکر اپنے بندوں کے لئے نافع بنائے اور بندہ کے لئے ذخیرۂ آخرت بنائے آمین ۔والحمد للہ رب العالمین والصلاۃ والسلام علی سیدنا محمد وعلی آلہ و صحبہ اجمعین كتبه العبد الفقير إلى رحمة الله وفضله