تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۔و فی أقل من الربع صدقة .( غنية الناسک ص ۲۵۶) مسئلہ: بغل یا زیر ناف بال احرام کی حالت میں صاف کرنے سے دم ہے۔( و إن حلق رقبته أو عانته أو نتف إبطیه أو أحدهما فعلیه دم ) ( غنیۃ ۲۵۷) مسئلہ: اگر پانچ ناخن سےکم کاٹے ایک ہاتھ یا ایک پاؤں سے یا متفرق سے تو ہر ایک ناخن پر صدقہ ہے اور اگر پانچ سے زیادہ ہے تو دم ہے ۔(و إن قلم أقل من ید أو رجل ، فعلیه صدقة، لکل ظفر نصف صاع ......... (وإن قلم خمسة أظافیر ید أو رجل ثم قلم أظافیر یده أو رجله الأخری فإن کان) أي تقلیمهما ( في مجلس فعلیه دم ،أو مجلسين فدمان. (مناسک ملا علی قاری ص۳۳۱) مسئلہ: ٹوٹے ہوئے ناخن کو توڑنے پر کچھ واجب نہیں ہے ۔(و لو انکسر ظفره أو انقطع شظیه فلقة) أی ققله ( منه، فقطعها أو قلعها لم یکن علیه شیء) (مناسک ملاعلی قاری۳۳۱) مسئلہ: اگر کوئی عورت احرام کی حالت میں شہوت کے ساتھ مرد سے لپٹ گئی تو اس سے دم واجب ہو گا عمر ہ فاسد نہ ہو گا ۔ مسئلہ: طواف شروع ہونے سے پہلے یا طواف کے چار چکر کاٹنے کے بعد کسی عورت نے اپنے شوہر کے ساتھ مجامعت کر لی تو عمرہ فاسد ہو جائے گا اور دم لازم آئے گا ۔ اس پر لازم ہے کہ عمرہ کے افعال مکمل کر ے قصر کرے ، پھر ایک عمرہ کی قضاء کرے ، صرف دم دینے سے کام نہیں چلے گا ، اور طواف مکمل ہو نے کے بعد سعی سے پہلے یا سعی کے بعد حلق سے پہلے ایسا عمل ہو جو اوپر گزر گیا ہے تو عمرہ فاسد نہ ہو گا دم لازم آئیگا ۔(و أما الجماع و هو أغلظ الجنایات فیفسد به الحج و العمرۃ إذا وجد بشروطه . ( غنیۃ ص ۲۶۸)۔