تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
هذا إذا استعملها علی وجه التطیب ...... أما إذا استعملهما علی وجه التداوي أو الأکل فلا شیئ علیه بالإجماع .( غنیۃ الناسک ۲۴۸) مسئلہ: روغنٍِ گلاب یا روغنِ چنبیلی اگر ایک بڑے عضو پر لگایا تو دم اور اگر چھوٹے پر لگایا تو صدقہ واجب ہے ۔کدهن البنفسج و الیاسمین ، و الورد و البان و الخیری و ما أشبه ذلک، فإذا ادهن به عضوا کبیرا کاملا فعلیه دم بالإجماع . ( ص ۲۴۸) مسئلہ: احرام کی حالت میں بال مونڈنا ،کترنا ، اکھاڑنا ، توڑنا یا بال کسی بھی دوا کے ذریعہ دور کرنا، جلانا سب ممنو ع ہے ۔ چاہے کہیں کے بھی بال ہوں ۔و النتف و القص و الإطلاء بالنورۃ و القلع بالأسنان و السقوط بالمس و نحو ذلک کالحلق ص ۲۵۷) مسئلہ: خود بال مونڈنا و مونڈوانا ، قصدًا یا بھول کر ہر حال میں جزاء واجب ہے ۔ ( غنیۃ الناسک ص ۲۵۷) مسئلہ : عورت کے لئے تو سر مونڈنا ہر حالت میں حرام ہے چاہے احرام کی حالت میں ہو یا عام حالت میں ہو اگر مرد اپنا سر عذر کیوجہ سٍے منڈوا دے تو اسکا حکم قرآن پاک میں یوں ہے۔وَلَا تَحْلِقُوا رُءُوسَكُمْ حَتَّى يَبْلُغَ الْهَدْيُ مَحِلَّهُ (البقرة: ١٩٦) اورحديث شريف ميں اس آيت كى تفسير وارد ہوئی ہے کہ تین روزے رکھ لے ،یا چھ مسکینوں کو کھانا کھلائٍے ،یا دم دیدے ۔ مسئلہ: عمرہ کے احرام میں سعی کرنے سے پہلے ایک پورے کے برابر چوتھائی سر کے بال یا اس سے زیادہ کتروائے تو دم واجب ہے ۔ اور اگر چوتھا ئی سے کم کتروائے ہیں تو صدقہ ہے ۔ ( فالواجب دم لو حلق ربع رأسه الخ