تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
فعلیه الدم .... و فی أقله صدقة) (مناسک ملا علی قاری ص ۳۲۰) مسئلہ: حالتِ احرام میں خوشبو دار سرمہ لگا یا ۔ تو صدقۂ فطر کے برابر صدقہ کرنا واجب ہے ، اور اگر خوشبو دار سرمہ بار بار لگا یا تو دم واجب ہے ۔و لو اکتحل بکحل لیس فیه طیب ، فلا بأس به ، و إن کان فیه طیب فعلیه صدقة، إلا أن یکون مرارا کثیرۃ فدم ، کذا فی الحاکم و المحیط ، فلا یلزم الدم بمرۃ أو مرتین .( غنیۃ الناسک ص ۲۴۹) مسئلہ: خوشبودار کھانا کھانا ممنوع ہے ۔ ہاں اگر خوشبو پکادی گئی ہے تو اس کے کھانے سے کوئی حرج نہیں ہے ۔( و حاصله أنه إذا خلط الطیب بطعام مطبوخ ‘ فالحکم للطعام ، لا للطیب ، فلا شیء علیه ، سواء کان الطیب غالبا ، أو مغلوبا، و سواء مسته النار أو لا ، و سواء یوجد ریحه ٲو لا ، إلا أنه یکره إن وجدریحه ........ الخ ( غنیة الناسک ص ۲۴۷) مسئلہ: پان میں لونگ الائچی اور خوشبودارتمباکو حالتِ احرام میں کھانا مکروہ ہے ۔خوشبودار پھل کھانا جائز ہے اور خوشبودار چیز سونگھنا مکروہ ہے ۔مما یقصد أکله عادتا إذا خلط بالطعام صار تبعا للطعام ، و سقط حکمه قال فی المطلب ،فدخل فیه الأفاوية ، کالقرنفل و الزنجبیل والدارصینی، ونحو ذلک .... الی ( إلا أنه یکره ) أی أکل الطیب المخلوط المطبوخ .(مناسک ملا علی قاری ص ۳۱۶- ۳۱۷) مسئلہ: چائے قہوہ وغیرہ میں اگر خوشبودار چیز ملا کر پی تو اگر خوشبو غالب ہے تو