تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۔) اگر کسی بڑ ے عضو پر خوشبو لگا لی جیسے سر ، چہرا ، منھ ، پنڈلی ، ران ، ہاتھ ، ہتھیلی تو ایک دم دینا ہوگا۔ فإن کان طیب عضوا کبیرا کاملا من أعضائه فمازاد کالرأس و الوجه و اللحية و الفم و الساق و الفخذ و العضد و الید و الکف و نحو ذلک فعلیه دم . ( غینۃ الناسک ۲۴۳) مسئلہ :حالتِ احرام میں خوشبودار تیل لگانا یا کسی خوشبودار چیز سے بدن یا بالوں کو دھونا بھی ممنوع ہے۔دهن البنفسج و الیاسمین ، و الورد و البان و الخیری و ما أشبه ذلک ، فإذا ادهن به عضوا کبیرا کاملا فعلیه الدم بالإجماع ...... الخ و لو غسل رأسه أو یده باشنان فیه الطیب فإن کان من رآه سماه أشناناۃ فعلیه صدقة إلا أن یغسل مرارا فدم . ( غینۃ الناسک ص ۲۴۸،۲۴۹) مسئلہ: احرام کی حالت میں ہتھیلی پرمہندی لگانا ممنوع ہے ۔ اگر لگا لی تو دم دینا ہو گا یعنی اسکے کفارہ میں ایک بکرا حدودِ حرم میں ذبح کرنا ہو گا اور یہ فقرا ء حرم کو دیدٍے ۔(ولوخصب رأسه أولحیته،أوکفه بحناء، فعلیه دم . (مناسک ملا علی قاری ص ۳۲۲) مسئلہ: حالتِ احرام میں خوشبو لگا ہوا کپڑا پہننا ممنوع ہے ۔ اگر ایک دن یا ایک رات یا انکی مقدار میں یعنی کچھ رات کا حصہ اور کچھ دن کا حصہ کہ دونوں کو ملائیں تو ایک دن یا ایک رات کی مقدار بن جائے تو دم واجب ہو گا ، اور اگر اس سے کم مقدار ہے تو صدقۂ فطر کے برابر صدقہ دینا واجب ہو گا۔( و لو لبس مصبوغا بعصفر، أو ورس أو زعفران، مشبعا .... ( یوما