تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
فقراء کو دیدیا تو بھی ادا ہوگیا ۔الثالث ذبحه فی الحرم بالاتفاق سواء وجب شکرا أو جبرا، سوی الهدي الذی عطب فی الطریق .... السابع التصدق به علی فقیرفلو أعطاه لغني لم یجزبخلاف الفقير فإنه أذا أخذه ووهبه لغني أو باعه إياه جاز.....فلو تصدق به على غير فقراء الحرم أو اخرجه أي لحمه من الحرم بعدذبحه في الحرم فتصدق به في خارج الحرم سواء علي فقراء الحرم أو غيرهم جاز وفقراءالحرم أفضل إلا أن يكون غيرهم أحوج .(اللباب مع الشرح ص ۳۹۳-396) فائدہ: اگرپاک ہونے کے بعد ان طوافوں کا اعادہ کرلیا تو کفارہ ذمہ سے ساقط ہوجائے گا،یعنی معاف ہو جائے گا۔ تنبیہ: حالتِ حیض ونفاس و جنابت یا بلا وضو طواف کرنا ایک قسم کی معصیت بھی ہے اس لئے اعادہ کے ساتھ استغفار و توبہ کرنا بھی لازم ہے ، اور اگر اعادہ نہیں کیا تو جو اس کی جزاء ہے وہ بھی ادا کرے اور اس کے ساتھ ساتھ استغفارو توبہ بھی کرے ۔ حالت نمبر ۔۳: مانعِ حیض دواؤں کے استعمال کے باوجود ۷۲گھنٹے یا اس سے زائد زمانہ تک بار بار خون کا دھبہ آیا ہے تو بالاتفاق عورت حالتِ حیض میں شمار ہوگی (ہدایۃ ) اس درمیان میں اگر طواف کرے گی تو جزاء لازم ہوگی جیسا کہ پہلے گزرچکاہے ۔ تنبیہ: ہم نے یہ تین صورتیں لکھدی ہیں اس کے علاوہ اگر کوئی صورت پیش