تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
پوری طرح سنتے ہیں ، اُن کا یہ فعل کیسا ہے ؟ جواب: عورتوں کو اس کا خاص لحاظ کرنا چاہئے کہ اپنی آواز پست رکھیں، اور زیادہ زور سے بولنے سے پرہیز کریں، بعض فقہاء نے عورت کی آواز کو ستر مانا ہے یعنی پردہ میں شمارکیاہے ۔ سوال:کیا خواتین کے لئے بھی منی کی راتوں میں منی میں قیام کرنا سنت ہے؟ جواب: جی ہاں خواتین کےلئے بھی سنت ہے ۔ اگر کوئی عورت حدودِ عرفات میں داخل نہ ہو سکی سوال: ایک خاتون اپنے محرم کے ساتھ عرفات کیلئے روانہ ہوئی لیکن صحیح معلومات نہ ہونے کی وجہ سے عرفات کے حدود سے باہر بیٹھی رہی اور دعائیں کرتی رہی اور غروب کے بعد ، مزدلفہ روانہ ہو گئی اس کا حج ہوگیا یا نہیں ؟ جواب: اگر نویں تاریخ کے زوال کے بعد سے دسویں تاریخ کی صبح صادق تک عرفات میں داخل نہ ہو سکی تواسکا اور اسکے محرم کا حج نہ ہوا کیونکہ عرفات کی حدود میں یہ دونوں داخل نہ ہو ئے، لہذا آئیندہ سال حج کی قضا کرنا لازم ہے ۔ سوال:کیا خواتین مزدلفہ سے صبح صادق سے پہلے رات ہی کو منی روانہ ہو سکتی ہیں؟ جواب: ہو سکتی ہیں کچھ حرج نہیں خواتین اور ضعفاء کیلئے رات ہی کو مزدلفہ سے منی کی طرف روانہ ہو نیکی اجازت حدیث شریف میں وارد ہے ۔عن عائشة رضي اللہ تعالی عنها أنها قالت استأذنت سودۃ رسول الله صلی الله علیه وسلم لیلة المزدلفة تدفع قبله و قبل حطمة الناس و کانت امرأۃ ثبطة یقول القاسم و الثبطة الثقیلة قال