تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۔ولاتستلم الحجرإذاکان هناک جمع، لأنها ممنوعةعن مماسة الرجال ، إلا أن تجد الموضع خالیا ۔( غنیۃ الناسک ص ۹۴) سوال: طواف سے فارغ ہونے کے بعد خواتین کیلئے مقامِ ابراہیم کے پیچھے طواف کی دورکعتیں پڑھنے کا کیا حکم ہے؟ جواب:خواتین کو چاہئے کہ مقامِ ابراہیم پر مردوں کے ہجوم کے وقت طواف کی نماز(دورکعتیں) نہ پڑھیں بلکہ کسی اور جگہ پڑھ لیں،تاکہ مردوں سے اختلاط نہ ہو، البتہ ایسے دنوں یا ایسے اوقات میں جب کہ ہجوم نہیں ہوتا خواتین کو بھی مقامِ ابراہیم کے پیچھے نماز پڑھنی چاہئے۔(و لا تصلي عند المقام) أی قرب مقام إبراهیم علیه الصلاۃ والسلام(کذلک)أي وقت التزاحم . (شرح اللباب) سوال: جس خاتون کو طوافِ زیارت کرنے سے پہلے حیض آجائے تو کیا کرے؟ جواب: انتظارکرے،مکہ مکرمہ میں ٹھہری رہے۔لقوله علیه السلام ٲحابستنا ھي اگر مکہ مکرمہ میں ٹھیرنا ممکن نہ ہو تو مجبورًا اپنے شہر جاسکتی ہے مثلا جدہ ،مدینہ ،ینبع ،ریاض طائف وغیرہ وغیرہ ،لیکن اگر کسی باہر ملک سے آئی تھی تو طواف چھوڑکر ہرگز نہ جائے کیونکہ باہر ملک سے واپسی آنا آسان نہیں ۔ تنبیہ : لیکن اپنے خاوند کیلئے حلال نہیں ہوگی لہذا خاوند اس کو شہوت سے ہاتھ بھی نہ لگائے جب تک طوافِ زیارت نہ کرلے ،لہٰذا جب پاک ہوجائے تو پہلی فرصت میں مکہ مکرمہ آکر طوافِ زیارت ادا کرے ،نیا احرام باندھکر نہ آئے کیونکہ جب تک طوافِ زیارت نہ کر لے اسکا احرام فی حق الرجال(یعنی مردوں کے حق میں) باقی ہے ،البتہ اسکا محرم عمرہ کا احرام باندھکرآئے گا اگر آفاق سے آرہاہے ،جیسے (مدینہ ،طائف ، ینبع ،ریاض ،دمام،جبیل وغیرہ وغیرہ ) محرم آکر