تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
چاہئیں اگرکوئی اضطباع کے ساتھ دوگانہ طواف پڑھے گا تو مکروہ ہوگا ۔ س : طواف ختم کرنے کے بعد دوگانہ طواف کب ادا کرنا چاہیئے ؟ ج :طواف ختم کرنے کے بعد بلا تاخیر طواف کی دو رکعت پڑھنا مسنون ہے ، اور تاخیر کرنا مکروہ ہے ، البتہ اگر وقت مکروہ ہو تو اس کے گزرجانے کے بعد پڑھے۔ (کتاب الحج ص۵۲) س : دوگانہ طواف کہاں پڑھنی افضل ہے ؟ ۔ ج : مقام إبراہیم کے پیچھے پڑھنا أفضل ہے جیساکہ قرآن پاک فرمایا : { وَاتَّخِذُ وا من مَقَامِ إِبرَاهيم مُصَلَّی } ( ترجمہ ) اور مقامِ إبراہیم کو نماز پڑھنے کی جگہ بنالیا کرو ۔ اور حدیث شریف میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے دوگانہ طواف اس طرح ادا فرمائی کہ مقام إبراہیم کو اپنے اور بیت اللہ کے درمیان کرلیا ۔ س :اگر مقام إبراہیم علیہ السلام کے پیچھے پڑھنے کا موقعہ نہ ہو تو کہاں پڑھے ؟ ج : اگر ہجوم کیوجہ سے مقام إبراہیم علیہ السلام کے پاس پڑھنے کا موقع نہ ہوتو حطیم میں میزابِ رحمت کے نیچے پڑھنا چاہئے، اگر وہاں جگہ نہ ملے تو حطیم میں کہیں بھی پڑھ لے، اور اگرحطیم میں بھی موقع نہ ہو تو مسجد حرام میں کسی جگہ بھی پڑھ لے، جتنا کعبہ سے قریب ہو اتنا ہی بہتر ہے ۔(مناسک ملا علی قاری ص ۱۵۶) اس کے بعد حدود حرم میں کہیں بھی پڑھ لے ۔ س :ایک شخص نے فجر کے بعد یا عصر کے بعد طواف کیا اور اس کو مکہ مکرمہ سے فوری جانا ہے تو اب وہ طواف کے دونفل کہاں ادا کرے؟