تحفہ حرمین شریفین - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
کرے اور قبلہ رخ ہوکر سو(۱۰۰)مرتبہ (لا إلٰه إلاّ الله وحدہ لا شریك له له الملکُ وله الحمد وهو علیٰ کلِّ شيء قدیر ) پھرسو(۱۰۰)مرتبہ پوری سورۂ اخلاص{قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ} [الإخلاص: 1] پھر سو(۱۰۰) مرتبہ (اللّهمّ صلّ علیٰ محمدٍ وّعلیٰ الِ محمدٍ کما صلیت علیٰ ابراهیمَ وعلیٰ ال ابراهیم إنّک حمیدٌ مجید وعلینا معهم ) پڑھے تو باری تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اے میرے فرشتو کیا جزا ہے میرے اس بندے کی کہ اس نے میری تسبیح وتہلیل اوربڑائی اورعظمت بیان کی اورثنا کی اور میرے نبی (صلی اللہ علیہ وسلم ) پر درود بھیجا میں نے اس کو بخش دیا اور اس کی شفاعت کو اس كی اپنی جان کے بارے میں قبول کیا اور اگر میرا بندہ اہل موقف کی بھی شفاعت کرے گا تو قبول کروں گا ۔ اور عرفات کی دعاؤں میں یہ بھی ہے :( لاإلٰه إلاّ اللہُ وحدہ لاشریک له له الملک وله الحمد وهو علیٰ کلّ شیء قدیر ، اللّهمّ اجْعَلْ فِیْ قَلْبِيْ نُوْراً وَفِیْ سَمْعِيْ نُوْرًا وَفِیْ بَصَرِيْ نُوْرًا ،اللّهُمَّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْ وَیَسِرِّلِیْ أَمْرِيْ وَأعُوْذُ بِک مِنْ وَسَاوِسِ الصَّدْرِ وَشَتَاتِ الْاَمْرِ وَفِتْنَةِ الْقَبْرِ ، اَللّهمَّ إِنيِّ أَعُوْذُبِک مِنْ شَرِّ مَایَلِجُ فِیْ اللَّیْلِ وَمِنْ شَرِّ مَایَلِجُ فِیْ النَّهارِ وَشَرِّ مَاتَهُبُّ بِه الرِّیْحُ وَشَرِّ بَوَائِقِ الدَّهرِ)۔ (مصنف ابن ابي شیبه،والسنن الکبری للبیهقي) اور ترمذی کی روایت میں ہے:( اللّهمَّ لَکَ الْحَمْدُ کَالذِيْ تَقُوْلُ وَخَیْراً مِمَّا نَقُوْلُ اللّهمَّ لَکَ صَلَاتِيْ