تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
رہا ہوں آپ کو خوش کرنے کے لیے کہہ رہا ہوں۔اس جذبے سے جو بھی نیک انداز وعظ وبیان میں اپنایا جائے سب میں خیر ہی خیر ہے۔ہمارے ایک بزرگ فرمانے لگے کہ حق کڑوا ہوتا ہے لیکن اگر اس پر اخلاق کی چاشنی لگا دی جائے تو اس کا نگلنا آسان ہو جاتا ہے۔اگر بیان میں اچھا جملہ نکل جائے یااچھے انداز سے بات چیت ہوجائے ،اس کو اپنا کمال نہ سمجھے بلکہ سامعین کی توجہ اور طلب کا اثر سمجھے۔اور اﷲ تعالیٰ کا فضل اور انعام سمجھے۔اسی طرح اگرگھر کا ماحول دینی نہ ہوتو وہاں بھی نرمی سے سمجھانے کی کوشش کرتا رہے ،ان کو دین کی باتیں سناتا رہے نیک مجالس میں شرکت کی اور اہل اﷲ کی صحبت اختیار کرنے کی ترغیب دیتا رہے اورانکے حق میںدعائے خیر کرتا رہے کہ یا اﷲ سب کو اپنے دین متین کی صحیح سمجھ عطاء فرما اور اس پر عمل کی توفیق عطا ء فرما۔از بندہ محمد حسن عفی عنہ $$$$