تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
ہوگیا لہٰذا جب وعظ کہو تو نہایت نرمی سے کہو اور نیت رکھو کہ کاش اللہ تعالیٰ کی یہ معصیت چھوٹ جائے اور کوئی دوسرا ہی واعظ اس کو چھڑادے تو بہت ہے کیونکہ خود معترض اور ناصح بننے کی عزت کا خواستگار ہونا خلوص کے خلاف ہے ایک مرتبہ مامون رشید کو ایک واعظ نے کسی بات کی سختی کے ساتھ نصیحت کی تو مامون رشید نے واعظ سے کہا ذرا نرمی سے نصیحت کیا کرو دیکھو تم سے بہتر ناصح حضرت کلیم اللہ پیغمبر مجھ سے بدتر بندہ فرعون مصر کی جانب ناصح بنا کر بھیجے گئے تھے اور ان کو اللہ تعالیٰ کا حکم ہوا (فَقُوْلَا لَہ قَوْلًا لَّیِّنًا) کہ''اے موسیٰg اور اے ہارونg فرعون سے نرمی کے ساتھ باتیں کرو۔ حضرت امامہc سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ ایک نوجوان شخص رسول اللہa کی خدمت میں حاضر ہواور کہنے لگا کہ مجھے زنا کرنے کی اجازت دیجئے اس شخص کا یہ کلمہ سن کر لوگ اس کو ڈانٹنے لگے جناب رسول اللہa نے فرمایا کہ چھوڑو اس شخص کی جانب متوجہ ہو کر فرمایاکہ یہاں آئو اور جب وہ شخص پاس آیا تو آپa نے کہا کہ میں تم سے ایک بات پوچھتا ہوں بھلا اگر تمہاری ماں سے کوئی زنا کرے تو تم کو ناگوار نہیں گزرے گا اس نے عرض کیا کیوں نہیں گزرے گا۔ضرور گزرے گا اس پر آپa نے فرمایا کہ پھر تم ہی بتائو کہ دوسروں کو اپنی مائوں کے ساتھ ایسا ہونا کیوں کر گوارا ہوگا اس کے بعد آپa نے فرمایا کہ اچھا تمہاری بیٹی کے ساتھ اگر کوئی ایسا فعل کرے تو کیا تم کو پسند ہے اس نے جواب دیا کہ نہیں! آپ aنے فرمایا کہ پھر دوسرے اپنی بیٹیوں کے ساتھ اس کو کیوں پسند کریں گے۔ یہاں تک کہ آپ نے بہن اور پھوپھی اور خالہ سب ہی کا نام لے کر دریافت فرمایا اور یوں ہی جواب دیتے رہے کہ پھر دوسرے لوگ اپنے رشتہ داروں کے ساتھ ایسی بے حیائی کیوں پسند کریں گے آخر یہ عورت کہ جس سے زنا کیا جائے کسی کی ماں یا بیٹی یا پھوپھی یا خالہ تو ضرور ہو گی اور جب تمہیں اپنے رشتہ داروں میں سے کسی کے ساتھ بھی کسی کا زنا کرنا گوارا نہیں ہے تو دوسرے مسلمانوں کو ان کے کسی رشتہ دار سے تمہارا زنا کرنا کیوں کر گوارا ہونے لگا اس کے بعد دست مبارک اس کے سینے پر رکھا اور دعا کی کہ ''خداوند'' اس کا قلب پاک کر