تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
دیکھو دنیا کے تعلقات اور بکھیڑے ایسے برے ہوتے ہیں کہ بہتیرے کافر جن کو آخرت پر ایمان نہ تھا وہ بھی تو ان سے گھبرااٹھے اور تارکِ دنیا( دنیا چھوڑنے والا زاہد) ہو کر جوگی اور راہب(آبادی سے باہر رہ کر عبادت کرنے والا) بن گئے انہوں نے بھی اتنا سمجھ لیا جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے کہ دنیا دل لگانے کے قابل چیز نہیں ہے۔ کیونکہ اس ناپائیدار جہان کو ایک دن چھوڑنا ضرور پڑے گا اور یہاں رہ کر جس کسی سے بھی محبت یا علاقہ رکھا جائے گا وہ بہت جلد منقطع ہو جائے گا کہ یا ہم اس کو چھوڑ کر رخصت ہوجائیں گے اور یا وہ ہم کو چھوڑ کر روانہ ہوجائے گا اور ظاہر ہے کہ اس مفارقت کا انجام سوائے مصیبت و رنج اور صدمہ و تکلیف کے کچھ بھی نہیں ہے پس جب کافروں کو آخرت کا بالکل انکار ہونے کی صورت میں دنیا کے تعلقات ترک کرنے کے اندر راحت معلوم ہوتی ہے تو تم پھر بھی مسلمان کہلائے جاتے ہو پھر معلوم نہیں کہ ان تعلقات میں پھنسنے کو راحت کا سامان کس طرح سمجھتے ہو؟ اور اگر کسی شخص کو دنیا کی آفتیں اور ناپائیداری بھی نظر نہ آئے اور ترک خواہشات و تعلقات کو عقلاً مفید نہ سمجھے کہ ایسے ہی لوگوں کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ ''ذَرْھُمْ یَاْکُلُوْ اوَیَتَمَتَّعُوْا'' کہ اے محمد (a) ان کو چھوڑ و کہ کھائیں اور مزہ کریں اور ان کی امیدیں ان کو غفلت میں ڈال رکھیں سو عنقریب ان کو معلوم ہو جائے گا۔ بحمد اللہ دوسری قسم کا مفصل بیان ختم ہو گیا اللہ تعالیٰ شانہ اس پر عمل کرنے کی توفیق لوگوں کو مرحمت فرمادے اور اس تحریر کو وسیلہ ہدایت بنا دے۔ آمین۔ بجاہ سید المرسلینa ۔ واٰخردعوانا ان الحمد للہ رب العلمین والصلوٰة والسلام علی رسولہ الکریم محمد واٰلہ واصحابہ اجمعین $$$$