تبلیغ دین مترجم اردو ( یونیکوڈ ) |
|
کے پاس بھی رہے تو یہ غبطہ( رشک) ہے اوریہ جائز ہے۔اور حسد کا علاج یہ ہے کہ جن کے بارے میں حسد ہو (مثلا کوئی پڑھنے پڑھانے میں آگے بڑھ جائے یا کاروباروغیرہ میں آگے بڑھ جائے)نام لے کران کے حق میں دعائے خیرکریںکہ یااﷲ ان کے کام میں پڑھنے پڑھانے میں اور برکت عطاء فرما ۔اگر آپ کی دعا ان کے حق میں قبول ہوگئی ،کام وہ کرے گا ثواب آپ کو ملے گا۔ہمارے ایک بزرگ فرماتے '' مولوی کے مخلص ہونے کی نشانی یہ ہے کہ وہ دوسرے مولوی کو کام کرتا ہوا دیکھ کر خوش ہو جائے''۔اس کو بطورتعمیم کے یوں بھی کہہ سکتے ہیں کہ ''آدمی کے مخلص ہونے کی نشانی یہ ہے کہ وہ دوسرے آدمی کو کام کرتا ہوا دیکھ کر خوش ہو جائے'' میرے حضرت سے ایک صاحب پوچھنے لگے کہ میں دعاء تو کر رہا ہوں لیکن سینے میں سوئیاں اب بھی چبھ رہی ہیںاور جلن محسوس ہوتی ہے تو حضرت فرمانے لگے کہ یہ غیر اختیاری ہے معاف ہے اس کی طرف توجہ نہ دیں بس اپنے کام میں لگے رہیں۔ از بندہ محمد حسن عفی عنہ DDD