ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
( مفلوظ 60 ) قرآن پاک ایک طب روحانی ہے ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ جی ہاں آج کل یہ مرض بھی عام ہوگیا ہے کہ دینوی مقاصد اور سائنس کے مسائل کو زبردستی قرآن پاک مین ٹھونسنا چاہتے ہیں جو نہایت ہی خطرناک بات ہے اور یہ اس کو فخر سمجھتے ہیں میں ہمیشہ اس طرز سے منع کرتا ہوں قرآن پاک کا یہی فخر ہے کہ اس میں غیر دین کچھ نہیں ہے میں نے اکثر وعظوں میں اس مضمون کو نہایت بسط اور شرح کے ساتھ بیان کیا ہے اور اس طرز کا مضر ہونا ثابت کیا ہے - لوگ دین محض کی باتوں کو کہتے ہیں کہ یہ خشک مضامین ہیں میں کہا کرتا ہوں کہ تہمارے تر مضامین ایسے ہیں کہ جن میں آگے چل کر ڈوب ہی مرنا پڑے گا بہت سے دشمن دوست نما ہوتے ہیں کہ دوستی کے پردے میں دشمنی کرتے ہیں یہ طرز اسلام کے ساتھ دوستی نہیں دشمنی ہے اگر آج ایسی چیزیں تم نے قرآن پاک سے ثابت کردیں اور کل کو وہ تحقیق کے بعد غلط ثابت ہوئیں تو یہ تو قرآن کی تکذیب کا سامان کررہے ہو - قرآن پاک کا تو یہی کمال ہے کہ اس میں غیر دین نہ ہو جیسے البر کہ اس کہ طبتی کتاب ہونے کا یہی معیار ہے کہ اس میں امراض کی پیچان اور نسخوں کے سوا اور کچھ نہیں اگر اس میں جوتہ سینے کی ترکیب کو داخل کردیاجائے تو یہ اس کا نقص ہوگا - ایسے قرآن پاک ہے کہ اس میں طب روحانی کے سوا اور کچھ نہیں اور جو لوگ اسلام کے ساتھ دوستی کا دعویٰ کرتے ہیں اور واقع میں دشمنی کرتے ہیں ان کی وہی مثال ہے یکے بر سر شاخ و بن می برید خداوند بستان نگہ کرد و دید الیٰ اخرہ ( ملفوظ 61 ) اعتدال کے فقدان پر اظہار افسوس ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ آج کل افراچ و تفریط میں عوام کو تو کیا