ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
اور اصلاح کے طرق میں سہولتیں پیدا کرنا ہے حضرت مولانا شاہ عبد الرحیم صاحب رائیپوری نے جبکہ حالت علالت میں لوگوں نے زیادہ ستایا یہ فرمایا تھا کہ تھانہ بھون کے قواعد اور اصول کی ضرورت ہے اور زیادہ تر وجہ بے ترتیبی کی یہ ہے آج کل فہم کی بے حد کمی ہے اور بدون اس کے تکالیف اور پریشانیوں سے نجات مشکل ہے تو ان قواعد کا حاصل یہی ہے کہ فہم کودرست کیا جائے - یکم جمادی الاولی 1351 ھ مجلس خاص بوقت صبح یوم شنبہ ( ملفوظ 181 ) مسلمان سلاطین کو شریعت کی طرف توجہ کی ضرورت ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ احکام اسلام کی اگر خود مسلما عظمت و محافظت کریں تو کبھی دوسری قومیں اس میں نہ مداخلت کر سکتی ہیں اور ان کی تحقیر کرسکتی ہیں خصوص اگر سلاطین اسلام اس طرف توجہ کریں تو پھر تو کسی کا کیا منہ ہے کہ ایک حرف بھی نکالے - ریاست بھوپال میں بیگم صاحب کے زمانہ میں طاعون کے ایک قانون کے متلعق انگریزوں نے مشورہ دیا تھا کہ اس کا نفاذ کر دیجئے صاحبہ نے فرمایا کہ میں بدون قاضی کے حکم کے کچھ نہیں کرسکتی کہا کہ قاضی کو حکم دیجئے فرمایا کہ وہ میرے محکوم نہیں میں ان کی محکوم ہوں اس لئے کہ وہ شریعت کے احکام جاری کرتے ہیں اور ہم سب شریعت کے غلام ہیں - اس جواب سے کیسی عظمت دین کی قلب میں معلوم ہوتی ہے - ( ملفوظ 182 ) خوف خدا ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ آج فلاں خان صاحب کے مرید کی کتاب واپس کردی ہے تی آنہ کے ٹکٹ اپنے پاس سے صرف کرنے پڑے ایک صاحب نے عرض کیا کہ حضرت نے بیرنگ کیوں روانہ نہ کردی - فرمایا کہ مجھ